مولانا فضل الرحمان کو ایف سی کی سیکیورٹی مل گئی

 

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی سیکیورٹی مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی پر ایف سی مقرر کردی گئی، مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ ڈی آئی خان میں ان کو ایف سی ون سیکیورٹی دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ایف سی کی سیکیورٹی دینے کی ہدایت کی، جس کے بعد شہباز شریف کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی پر ایف سی مقرر کی گئی، یہ اقدام ممکنہ خطرات کے پیش نظر وفاقی حکومت کی ہدایت پر عمل میں لایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف سی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 29 جون کو اس وقت جاری کیا گیا جب وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی، اس ملاقات کے بعد سیکیورٹی انتظامات میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close