9 مئی مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی سینئر رہنماؤں کا حکومت سے اہم مطالبہ

 

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 9 مئی مقدمات میں قید سینئر رہنماؤں نے حکومت سے مذاکرات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے جیل سے اپنے کھلے خط میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ سیاسی و معاشی بحران سے نکلنے کے لیے سیاسی سطح پر مذاکرات ناگزیر ہیں۔

پانچوں رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ مذاکراتی عمل میں گرفتار رہنماؤں کو بھی شامل کیا جائے اور اس عمل کا آغاز بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بعد کیا جائے۔

خط کے متن کے مطابق مذاکرات شروع کرنے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close