پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کی ویگو گاڑی ضبط، وجہ بھی سامنے آ گئی

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے  نائب صدر کی  ویگو گاڑی کسٹمز حکام نے پکڑ لی۔

نجی ٹی وی چینل رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے نائب صدر اکمل خان باری  نے کسٹمزحکام کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

عدالت نے درخواست پر کسٹمز حکام سے 3 جولائی کو جواب طلب کرلیا، جسٹس شاہد کریم نے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں کسٹم انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

امجد فاروق بسمل ایڈووکیٹ  نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار پی ٹی آئی کا صوبائی نائب صدر ہے، کسٹم حکام نے درخواست گزار کا ویگو ڈالہ قبضے میں لے لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close