درجنوں افسران و ملازمین معطل، وجہ کیا بنی ؟ جانئے

 

محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹرز سمیت 28 افسران و ملازمین کوغیرحاضری اور بدانتظامی پر معطل کر دیا۔

ترجمان محکمہ زراعت سندھ کے مطابق وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کی ہدایت پر سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی نے سندھ کے مختلف اضلاع کا اچانک دورہ کیا اور مختلف زرعی دفاتر کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر دورہ کے دوران ایڈیشنل سیکریٹری ادریس احمد کھوسو اور ایڈیشنل سیکریٹری احمد علی شیخ اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھےسیکریٹری زراعت نے کہا کہ حیدرآباد، ٹھٹہ اور ٹنڈو الہ یار کے 4 ڈپٹی ڈائریکٹرز سمیت 28 افسران و ملازمین کوغیرحاضری اور بدانتظامی پر معطل کر دیا گیا۔معطل ہونےوالوں میں ڈپٹی ڈائریکٹرز، فیلڈ اسسٹنٹ،جونیئرکلارک،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، واٹر مینجمنٹ افسران، سب انجنیئرز اور دیگر بھی شامل ہیں۔

سیکریٹری زراعت نے افسران کو کسانوں کے ساتھ قریبی رابطے کی ہدایت کرتے ہوئے سندھ کے کسانوں کو درپیش مسائل پر فوری رپورٹ طلب کر لی۔ترجمان نے بتایا کہ سیکریٹری زراعت نے کھاد، بیج اور زرعی آلات کی دستیابی کا جائزہ لیا، سہیل احمد قریشی نے اسٹاک، معیار اور قیمتوں کی تفصیلات طلب کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close