پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو بڑا ریلیف مل گیا

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کی سرکاری ادارے کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنے سے متعلق کیس میں ضمانت منظور کر لی۔

 

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کی سرکاری ادارے کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنے سے متعلق کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔جسٹس فاروق حیدر نے سماعت کی، عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

یاد رہے رواں ماہ کے شروع میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ریاست مخالف مواد کو پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close