معروف کھلاڑی کو بڑا دھچکا لگ گیا

(نیوز ڈیسک)ویسٹ انڈین کوچ نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی

ویسٹ انڈیز کے کوچ اور سابق کپتان ڈیرن سیمی کو آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں امپائر پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا، میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے کوچ اور سابق کتپان ڈیرن سیمی کو امپائر پر تنقید کے باعث آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے جرمانہ کردیا۔
آئی سی سی نے کوچ ڈیرن سیمی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈیرن سیمی نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔ ڈیرن سمی پر پلیئرز اینڈ اسپورٹس اسٹاف کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 7. 2 کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ڈیرن سیمی نے پریس کانفرنس میں ایک امپائر کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ڈیرن سیمی نے اپنی غلطی تسلیم بھی کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close