فتنہ الہندوستان کےخطرناک دہشت گرد ہلاک و گرفتار

 

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع دکی میں آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی انسپانسرڈ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ یہ دہشت گرد علاقے میں تخریب کاری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

بیان میں بتایا گیا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش اور قلع قمع کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز بھارتی انسپانسرڈ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close