تیونس سے آئی لڑکی کے سابق شوہر کی فیملی کا بیان سامنے آگیا

تیونس سے آئی لڑکی کے سابق شوہر کی فیملی کا بیان سامنے آگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی: تیونس سے آنے والی لڑکی سندا ایاری کے معاملے پر نوجوان عامر کے اہلخانہ کا بیان سامنے آگیا۔

19 سالہ سندا ایاری کی کھڈا مارکیٹ لیاری کے رہائشی محمد عامر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، محبت میں مبتلا دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا جس کیلئے سندا پاکستانی ویزا حاصل کرکے 28 نومبر 2024 کو کراچی پہنچی تھی۔شادی کے بعد وہ خوش و خرم رہے، چند ماہ قبل دونوں میں معمولی باتوں پر تلخیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں جس کے بعد عامر نے اسے طلاق دے دی۔سندا کا پاکستان کا 90 دن کا ویزا 18 فروری کو زائد المیعاد ہو چکا ہے جس کی وجہ سے واپس اپنے ملک جانے کیلئے پریشان ہے اور پولیس کی پناہ میں موجود ہے جبکہ وزارت داخلہ نے خاتون کو فوری ایگزٹ پرمٹ جاری کرنے کی پیشکش کی ہے۔

لڑکی کے سابق شوہر کی فیملی کا بیان سامنے آگیارابطہ کرنے پر عامر کے اہلخانہ نے بتایا کہ تیونس سے پاکستان آنے تک وہ سندا کو بار بار منع کرتے رہے کہ وہ اس کے اخراجات برداشت نہیں کر سکیں گے مگر لڑکی نے ہر طرح کے حالات میں رہنے کا یقین دلایا اور بضد ہوکر پاکستان پہنچی۔اہل خانہ کے مطابق شادی کے بعد لڑکی عجیب و غریب حرکات کرتی رہی، وہ بات بات پر عامر سے لڑتی اس پر تشدد کرنے لگی جس سے گھر کا سکون برباد ہوگیا اور بلآخر علیحدگی پر بات ختم کی۔

اہلخانہ نے مزید بتایا کہ سندا کسی کی نہیں سنتی تھی، وہ اکثر بہکی بہکی باتیں اور حرکتیں کرتی تھی، دوپٹے اور چپل کے بغیر گھر سے باہر نکل کر کھڑے ہوجاتی تھی اور وہ اس سے عاجز آچکے ہیں، وہ اس سے کسی صورت سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔پولیس کے مطابق خاتون نے لڑکے کے خلاف تشدد یا زیادتی کی کوئی شکایت نہیں کی، پولیس اس سلسلے میں عورت ہونے کے ناطے اسے شیلٹر دے رہی ہے اور اس کی واپسی کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close