حکومت نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنےکی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حکومت محرم کے دوران امن اور معاشرہ میں رواداری اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے وامان یقینی بنانےکے لیے تمام ضروری انتظامی اقدامات کر رہی ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت محرم الحرام سے متعلق سکیورٹی پلان پر اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ،قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے،کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری، ڈی سی اسلام آباد، ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس، آزادکشمیر اور جی بی کےآئی جیز پولیس، سیکرٹریز داخلہ، ڈی جیز رینجرزپنجاب، ڈی جی رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں تمام صوبوں بشمول آزادکشمیر،گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصرکے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ ضرورت کے وقت انٹرنیٹ یا موبائل فون سروس کی بندش کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائےگا۔
محسن نقوی نے کہا کہ تمام ضروری اقدامات اور فیصلے باہمی مشاورت سےکیے جائیں گے، وفاق قیام امن کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کرےگا،کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور شرپسندی کی اجازت نہیں دی جائےگی، محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کرائی جائےگی، جلوسوں و مجالس کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی کو یقینی بنایا جائےگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں