پی ٹی آئی کے بانی نے گزشتہ ہفتے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی رہائی کے لئے احتجاج کی تحریک نہیں چلائیں گے کیونکہ ملک کو اس وقت متحد رہنے کی ضرورت ہے، آج علیمہ خان نے بانی کے نام سے وہ سب کچھ ایک بار پھر کہہ دیا جو وہ ہمیشہ کہتی ہیں اور جس کی وجہ سے ان کی بانی سے ملاقاتیں رکی ہوئی تھیں۔
علیمہ خان کی آج بانی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی تھی لیکن انہوں نے بانی کا طویل ” پیغام” اڈیالہ جیل کے باہر موجود صحافیوں سے شئیر کیا اور کہا کہ بانی نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ڈرونز کے خلاف ہیں۔ جو بھی حملے کر رہا ہے اس کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائیں۔ یہ اب وکلاء بتائیں گے۔ بانی نے ہمیشہ کہا جب آپ بے گناہ لوگوں کو ماریں گے تو اس سے دہشت گردی بڑھے گی۔ بانی نے کہا اس وقت ملک میں کوئی ہائبرڈ سسٹم نہیں ہے بلکہ ‘مارشل لا ” ہے۔ بانی کہتے ہیں میں ان سے بات کروں گا جن کے ہاتھ میں سب کچھ ہے۔ ٹرمپ نے بھی ان سے بات کی جن کے ہاتھ میں سب کچھ ہے۔ علیمہ خان نے کہا، باہر کے ممالک شہباز شریف کو جانتے بھی نہیں ہوں گے نہ وہ صدر(آصف علی) زرداری سے بات کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں