عام تعطیل کا اعلان

سلطنت عمان میں نئے ہجری سال 1447ھ کے آغاز کے موقع پر 29 جون 2025 کو سرکاری اور نجی شعبے کے تمام ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

یہ اعلان وزارت محنت کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ فیصلے کے ذریعے کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و نجی اداروں پر یکساں طور پر ہوگا تاکہ عوام اس مقدس موقع پر دینی جذبے کے ساتھ یکجہتی اور روحانی سکون حاصل کر سکیں۔

وزارت نے یہ بھی واضح کیاکہ اگر کوئی ادارہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے تعطیل کے دن ملازمین کی خدمات لینا چاہے، تو یہ عمل صرف باہمی رضامندی اور مناسب مالی معاوضے کی فراہمی کی شرط پر کیا جا سکے گا۔ اس میں خصوصاً اسپتال، ہوائی اڈے، سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے شامل ہو سکتے ہیں۔

یہ اعلان وزارت محنت کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کیا گیا، جس میں مزید کہا گیا ہے کہ ماہ محرم کا چاند دیکھنے کا اعلان متعلقہ ادارے بعد میں کریں گے۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 27 جون بروز جمعہ کو اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز کے موقع پر سرکاری طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close