پی ٹی آئی سینئر قیادت میں دراڑیں بڑھنے لگیں، پریشان کن خبر آ گئی

 

پی ٹی آئی سینئرقیادت میں اختلافات بڑھنے لگے ،خیبرپختونخوا میں بجٹ منظوری پر سلمان اکرم راجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

 

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوابجٹ منظوری کے معاملے پر پی ٹی آئی سینئرقیادت میں اختلافات بڑھنے لگے۔کے پی میں بجٹ منظوری پرسلمان اکرم راجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کل خیبرپختونخوا کا بجٹ منظور ہونا مکمل طور پر حیران کن تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 22 جون کو معاملہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے سامنے آیا، سیاسی کمیٹی نے پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے فیصلے کی توثیق کی تھی، بانی سےملنےنہ دینےکی صورت میں بجٹ کی آخری ممکنہ تاریخ تک منظوری طے ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close