جلاؤ گھیراؤ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کو بڑا ریلیف مل گیا

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، علی بخاری، شعیب شاہین کو احتجاج اور تھوڑ پھوڑ کے مقدمات میں بری کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو احتجاج اور توڑ پھوڑ پر درج مقدمات میں بری کردیا۔عدالت کی جانب سے بری کیے جانے والوں میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، قائد حزب اختلاف عمر ایوب، علی بخاری اور وکیل رہنماء شعیب شاہین شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close