سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے

محرم الحرام سے پیشتر کچے کے علاقے اور ملحقہ اضلاع میں سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے

لاہور ( نیوز ڈیسک)محرم الحرام سے پیشتر کچے کے علاقے اور ملحقہ اضلاع میں سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کچہ ماچھکہ سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران کچے کے علاقے میں سیکیورٹی صورتحال اور فورسز کے پلان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران خان، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، کمشنر اور آر پی او بہاولپور، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکیورٹی، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او رحیم یار خان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close