نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق اہم خبر آ گئی

نوازشریف لندن سے روانہ، آج وطن واپس پہنچیں گے

لندن (نیوز ڈیسک) نواز شریف تقریباً تین ہفتے لندن میں قیام کے بعد آج پاکستان پہنچ رہے ہیں، اپنے قیام کے دوران نواز شریف نے روزانہ کی بنیاد پر اپنا میڈیکل چیک اپ کروایا۔
اس پورے دورے کے دوران مسلم لیگ ن یو کے کے صدر احسن ڈار، یوتھ لیڈر خرم بٹ، راشد ہاشمی اور دیگر کارکنان ان کے ساتھ ساتھ رہے۔نواز شریف نے اس دورے کے دوران اپنی جماعت کے کارکنوں اور سینئر رہنماؤں کے ساتھ عید بھی منائی اور انہیں خصوصی وقت بھی دیا۔
یہ پہلی بار دیکھنے میں آیا کہ نواز شریف برطانیہ میں ایک طویل عرصے تک قیام پذیر رہے، لیکن پی ٹی آئی برطانیہ کی جانب سے نہ کوئی احتجاج کی کال دی گئی اور نہ ہی کوئی کارکن میاں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کے لیے آیا۔
نواز شریف کے دورے کے دوران سیکیورٹی کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ رہی، جس کی نگرانی یوتھ لیڈر خرم بٹ خود کر رہے تھے۔ نواز شریف نے مختلف مواقع پر میڈیا سے بھی گفتگو کی۔ ان کے دورے کے دوران ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا آغاز ہوا، جس پر نواز شریف نے کھل کر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ “ہم ایران کے ساتھ ہیں اور مکمل ساتھ دیں گے۔”
نواز شریف نے اسرائیل کی جارحیت کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس کے ساتھ ساتھ، انہوں نے پاکستان کے حالیہ بجٹ کو خوش آئند قرار دیا اور اسے ملکی معیشت کے لیے مثبت قدم قرار دیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close