ن لیگ کی اہم شخصیت کا انتقال ہو گیا

دبئی (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے میڈیا کوارڈینیٹر اور سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن محمد شہزاد بٹ گزشتہ روز ہارٹ اٹیک کے باعث دبئی میں انتقال کر گئے۔

مرحوم محمد شہزاد بٹ کی نماز جنازہ دبئی میں ادا کرنے کے بعد ان کی میت لاہور روانہ کر دی گئی جہاں انہیں ان کے عزیز و اقارب کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا-

مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدر میاں غلام محی الدین نے محمد شہزاد بٹ مرحوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ھوئے کہا کہ مرحوم گونا گوں خصوصیات کے حامل شخص تھے- انہوں نے مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات میں مختلف عہدوں پر کام کیا اور پارٹی کاز کو آگے بڑھانے کے لئے ممکنہ حد تک کوشش کی-

وہ ایک سچے اور پکّے مسلم لیگی تھے جنہوں نے مسلم لیگ ن کو امارات میں مضبوط کرنے کے لئے اپنا فرض بخوبی نبھایا-میاں غلام محی الدین نے کہا کہ محمد شہزاد بٹ کے انتقال سے مسلم لیگ ن امارات کو کافی دھچکا لگا ہے جس سے ن لیگ ایک مخلص ساتھی سے محروم ہو گئی ہے- محمد شہزاد بٹ کے انتقال سے ن لیگ امارات میں ایک سیاسی خلاء پیدا ہو گیا ہے جو برسوں پورا نہ ہوسکے گا اور ہر قدم پر ان کی کمی محسوس کی جائے گی-
مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدر میاں غلام محی الدین نے مرحوم محمد شہزاد بٹ کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کرتے ہو ئے مرحوم کے لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی ہے

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close