تین سال پہلے اپ گریڈ ہونے والے 1900سے زائد سرکاری سکولوں میں ہزاروں اساتذہ کی کمی سامنا ہے۔
اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لئے اپ گریڈ سکولوں میں 26 ہزار سے زائد نئی اسامیاں تخلیق کردی گئیں۔محکمہ خزانہ نے اپ گریڈ سکولوں کیلئے نئی اسامیوں کی باقاعدہ منظوری دیدی۔
سکول سربراہان نےنئی آسامیاں سکول انفارمیشن سسٹم پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دیدیا۔دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے ٹھیکے پر دیئے گئے سکولوں سے 43 ہزار اسامیاں ختم کر دیں۔
ہائی سکول سے ہائرسکینڈری میں اپ گریڈ 107 سکولوں کیلئے 4 ہزار اسامیاں منظور کی گئی ہیں،ایلمنٹری سکول سے ہائی میں اپ گریڈ 1400 سکولوں کیلئے 17 ہزار اسامیاں ،پرائمری سے ایلمنٹری میں اپ گریڈ 375 سکولوں کیلئے 5 ہزار اسامیاں جبکہ نئے بنائے گئے 53 سکولوں کیلئے بھی 600 اسامیوں کی منظوری دی گئی۔
مذکورہ اسامیاں ایس ٹی آر کو دیکھتےہوئے تبادلوں ،ریشنلائزیشن کے ذریعے ہونگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں