تنخواہ دار طبقے کو بجٹ میں بڑا ریلیف

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ برائے سال 26-2025 پیش کرتے ہوئے تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے خصوصی بجٹ اجلاس میں اگلے مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے تمام ٹیکس سیلبز میں کمی کر دی گئی ہے۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ سالانہ 6 سے 12 لاکھ تک تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم کر کے 2.5 فیصد کر دی گئی ہے۔

12 لاکھ آمدن پر ٹیکس کی رقم 30 ہزار روپے سے کم کر کے 6 ہزار کرنے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ 22 لاکھ تک تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد جب کہ 22 سے 32 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم کر کے 23 فیصد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا خصوصی بجٹ اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہو رہا ہے جب کہ بجٹ پیش کرنے کے دوران اپوزیشن کا احتجاج بھی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close