اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کل کی کازلسٹ جاری کردی،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے،نیب کی استدعا پر عدالت نے کل تک سپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کرنے کی مہلت دی تھی،5جون کی سماعت نیب کی استدعا پر بغیرکارروائی آگے بڑھے ملتوی ہو گئی تھی۔
یاد رہے کہ 15مئی کی سماعت میں نیب کو جواب جمع کرانے کیلئے نوٹس جاری ہوا تھا،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی استدعا کی ہے،17جنوری کو بانی پی ٹی آئی کو 14سال ،بشریٰ بی بی کو 7سال کی سزاسنائی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں