عیدالاضحٰی سے قبل قیدیوں کیلئے بڑی خوشخبری،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں معافی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق قانون کی روشنی میں پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو 90 دن کی خصوصی معافی دی گئی ہے۔ سیکرٹری داخلہ کے جاری کردہ سزا معافی کے حکم نامے سے 450 اسیران مستفید ہوں گے جبکہ 270 قیدی رہا ہو کر اہلِ خانہ کے ساتھ عید منائیں گے۔ سیکرٹری داخلہ نے سزاؤں میں معافی پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول نمبر 216 کے مطابق دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مخیر حضرات کی جانب سے نادار قیدیوں کے جرمانے کی ادائیگی اور اچھے کردار کے باعث بھی سزا میں کمی سے قیدی رہا ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں