حکومت بلوچستان نے عیدالاضحیٰ 2025 کی تعطیلات میں ردوبدل کے بعد نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
حکومت بلوچستان نے عیدالاضحٰی کی تعطیلات کیلئے جاری نوٹیفکیشن میں ترمیم کرکے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 6 جون سے 9 جون 2025 تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔
بلوچستان حکومت بھی عیدالاضحٰی کی تعطیلات کے لئے وفاقی حکومت کے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن پر عمل پیرا ہے، بلوچستان میں عید تعطیلات کے شیڈول میں تبدیلی ،جمعہ سے پیر تک ہوں گی ،پہلے جمعرات سے اتوار تک دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ قبل ازیں بلوچستان حکومت کی جانب سے 5جون سے 8جون تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں