آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ منظور، تفصیل جانئے


 

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے ایک ہزار ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں وفاق کے نمائندوں سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔

اس موقع پر قومی اقتصادی کونسل نے اگلے مالی سال کے لیے ایک ہزار ارب روپے کے وفاقی بجٹ کی منظوری دی جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے 4.2 فیصد جی ڈی پی گروتھ بھی منظور کی گئی۔

ذرائع پلاننگ کمیشن کے مطابق بلوچستان میں این 25 کے لیے بجٹ میں کٹوتی کی گئی اور اس منصوبے کے لیے مجوزہ 120 ارب کے بجائے 100 ارب کا پیکج منظور کیا گیا۔

این ای سی نے اگلے مالی سال کے لیے برآمدات کا ہدف 35 ارب ڈالر مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں قومی ترقیاتی پلان، پی ایس ڈی پی، میکرو اکنامک اہداف کا جائزہ لیا گیا اور زراعت، صنعت، سروسز سیکٹر کے اہداف کی منظوری دی گئی۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close