ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات کو شناختی پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا گیا

 

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی جہاں پولیس نے مبینہ قاتل عمر حیات کو عدالت میں پیش کیا۔

 

جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے پولیس کی درخواست پر ملزم کو شناختی پریڈ کے لیے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ شناختی پریڈ مکمل ہونے تک ملزم کی کسی سے ملاقات نہیں ہو سکتی۔ پولیس کو 18 جون تک شناختی پریڈ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close