حکومت نے ایک بار پھر نیٹ میٹرنگ پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پالیسی کو “نیٹ بلنگ” میں تبدیل کرنے کیلئے تجاویز طلب کر لی گئیں۔وفاقی وزیر سردار اویس خان لغاری تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔قبل ازیں وزیراعظم نے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کی تجاویز مسترد کر دی تھیں۔
وزارت پاور ڈویژن نے ایک بار پھر نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے پر کام شروع کیا۔لیسکو سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے تجاویز مانگ لی گئیں۔
ترجمان ذرائع کے مطابق نیٹ بلنگ پالیسی کے تحت صارفین کی “نیٹ آف بلنگ” کو ختم کر دیا جائے گا۔نیٹ آف بلنگ پالیسی تبدیل ہونے سے صارفین کو بلوں میں ریلیف کی شرح کم ہوگی۔نیٹ بلنگ کے ٹیرف صارفین کو بنیادی ٹیرف کے مطابق بلز جاری کئے جائیں گے۔
سولر سسٹم سے ایکسپورٹ ہونیوالے یونٹس پر حکومت فی یونٹ ریٹ مقرر کرے گی، بنیادی ٹیرف اور ایکسپورٹ شدہ یونٹس کی بنیاد پر صارفین کو بلز ارسال ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں