ملک کے مختلف علاقوں میں چوتھی بار زلزلہ ، شہریوں میں خوف و ہراس

 

شہر قائد میں 24 گھنٹے کے دوران چوتھی بار زلزلہ آیا، جس سے شہریوں میں‌ خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیا گیا، ایسا 24 گھنٹے کے دوران چوتھی بار ہوا، جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

زلزلہ پیمامرکز نے بتایا کہ زلزلہ صبح 10 بجکر 29منٹ پر آیا، جس کا مرکز قائد آباد تھا ، زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔قائد آباداوراطراف میں 11 بجکر3منٹ پر زلزلہ محسوس کیا گیا، اس کے علاوہ ملیر سعودآباد، لانڈھی، ، پورٹ قاسم، شاہ لطیف، بھینس کالونی، شیر پاؤ ، لانڈھی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close