قربانی کے جانور کو ہیٹ ویو سے کیسے بچائیں؟جانئے

 

ذوالحج کا چاند نظر آتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد قربانی کے جانور خریدنے کیلئے مویشی منڈی کا رخ کرتی ہے تاکہ عید کے روز سنت ابراھیمی ادا کرکے اپنے رب کے حکم کی پیروی کریں۔

ہر سال قربانی کے جانوروں کے بھاگنے یا ان کے شدید بیمار ہونے کی اطلاعات اور مشاہدات ہوتے ہی رہتے ہیں اور ساتھ ہی لوگوں کو ناتجربہ کاری کے باعث جانور کی طبی حالت اس کی تکلیف اور پریشانی کا علم نہیں ہوپاتا۔

اب جانور تو خرید لیا لیکن اس کے کھانے پینے اور سردی گرمی کا خیال کیسے رکھنا ہے اس حوالے سے جانوروں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر نصیب اللہ ملک نے ناظرین کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ جب جانور کو منڈی سے گھر لایا جاتا ہے تو ماحول کی تبدیلی کی وجہ سے وہ گھبرایا ہوا ہوتا ہے، اور بچوں کے شور کرنے کے سبب بھی وہ مزید اسٹریس کا شکار ہوجاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کبھی بھی کسی بھی صورت میں جانور کو فوراً نہیں نہلانا چاہیے، کیونکہ اس وقت اس کا باڈی ٹمپریچر بڑھا ہوا ہوتا ہے جو بڑی مشکل پیدا کرسکتا ہے۔ایک بات کا اور خیال رکھیں کہ اس کے سامنے بہت سارا کھانا مت رکھیں صرف دن بھرمیں صبح شام دو ٹائم چارہ کھلائیں اور پانی بھی اسی طرح پلائیں۔

جانور کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کیلیے سب سے پہلے اسے او آر ایس یا گلوکوز دینا لازمی ہوتا ہے، اور اس کا جسمانی درجہ حرارت نارمل کرکے پھر دوا دی جاتی ہے کیونکہ وہ ڈہ ہائیڈریشن کا شکار ہوتا ہے اس لیے اسے ری ہائیڈریٹ کرنے کے بعد اس کی فزیو تھراپی بھی کرنا ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close