خطرناک دہشت گرد پاکستان کی مدد سے گرفتار

ترکیہ کو مطلوب خطرناک دہشت گرد پاکستان کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق داعش سے منسلک ابو یاسر الترکی کو پاک افغان بارڈر سے حراست میں لیا گیا، ابو یاسر کی گرفتاری میں پاکستانی سیکیورٹی حکام نے مدد کی۔رپورٹ کے مطابق ابو یاسر الترکی میوزک کنسرٹ پر حملوں میں ملوث تھا، وہ دہشت گردوں کو یورپی سے افغانستان منتقل کرنے میں مدد کرتا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے رواں سال مارچ میں داعش کے ایک اعلیٰ کمانڈر محمد شریف اللہ کو گرفتار کیا تھا، جسے امریکا 2021 میں افغانستان سے انخلا کے دوران ایبی گیٹ بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے کانگریس سے خطاب میں اس بات پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close