حیدر آباد میں قومی شاہراہ پر بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال حیدر آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق جائے حادثہ پر جمع ہونے والے مشتعل افراد نے بس کو جلانے کی بھی کوشش کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں