عمران خان نے عالیہ حمزہ کی سربراہی میں چار رکنی سیاسی کمیٹی بنادی

 

عمران خان نے خود ساختہ سیاسی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوے عالیہ حمزہ کی سربراہی میں چار رکنی سیاسی کمیٹی بنادی ،فیصلہ سے شمیم نقوی کو آگاہ کرنیکی ہدایت کردی ، بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں بنائی جانے والی 4 رکنی سیاسی کمیٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

گزستہ روز اڈیالہ میں اپنے وکلاء سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے سیاسی کمیٹی کا نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے، عمران خان نے سینیٹر علی ظفر کے ذریعے پارٹی لیڈر شپ کو پیغام بھجوا دیا ہے بانی پی ٹی آئی کے فیصلہ کے مطابق عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیاہے۔سیاسی کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ، عمر ایوب، احمد خان بھچر اور عثمان اکرم شامل تھے۔

بانی پی ٹی آئی کو پارٹی رہنماؤں نے عالیہ حمزہ کے اوپر بنائی جانے والی کمیٹی سے آگاہ کیا جس پر عمران خان نے پنجاب میں بنائی جانے والی کمیٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سینٹر علی ظفر کو ہدایت کی کہ عالیہ حمزہ کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے اور شمیم نقوی کو فیصلے سے آگاہ کیا جائے۔جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر، وکیل عالیہ حمزہ، علی عمران اور وکیل فیصل چودھری نے تصدیق کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close