لاہور میں صبح سویرے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار کر دیا، محکمہ موسمیات کی شہر میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ ملک کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق لاہور شہر میں صبح سے ہی سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلے گی، ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا، موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،لاہور 158ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔
اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کاامکان ،بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق، اسلام آباد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں گرمی کی شدت برقرار ہے موسم گرم اور مرطوب ہے، موجودہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 36ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔مغرب سمت سے 17کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب65 فیصد سے زائدریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا کہ شہری دوپہر 11سے 3 بجے تک گھروں سے غیر ضروری نہ نکلیں، گرمی کی شدت سے بچنے کےلیے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں ۔
دوسری جانب نارووال شہر اور گردونواح میں کالے سیاہ سرمائی بادلوں کے ڈھیرے ہیں، گرج چمک اور تیز ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
بارش اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں سے موسم ٹھنڈا اور سہانا ہوگیا، نارووال آئندہ 24 گھنٹے تک کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں