بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے افسران کی رہائش گاہوں پر حملہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت بلیدی شہید ہوگئے، دہشت گردوں نے افسران کی رہائش گاہیں نذر آتش کردیں اور بینک لوٹ لیا۔
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ضلع سوراب میں سرکاری افسران کی رہائش گاہوں پر حملہ کرکے انہیں نذر آتش کردیا۔ترجمان کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سوراب ہدایت بلیدی کے گھر کو بھی نذر آتش کردیا گیا، ان کے گھر میں خواتین اور بچے موجود تھے، اے ڈی سی ہدایت بلیدی دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران کے گھروں کو نذر آتش کرنے کے علاوہ دہشت گردوں نے بازار میں بینک بھی لوٹ لیا۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی پراکسیز نے دشمن کی ایما پر کارروائی کی اور سوراب میں ریاستی رٹ چیلنج کرنے کی مذموم کوشش کی گئی۔شاہد رند کا کہنا تھا کہ سوراب میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز پہنچ گئی ہیں اور سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر کی ہر کوشش ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں