فیصل جاوید کو ضمانت مل گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پشاور ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فیصل جاوید کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی۔
پشاور کی عدالت عالیہ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کےلیے درخواست جمع کروادی گئی۔درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزداہ اسداللّٰہ اور جسٹس کامران حیات میانخیل نے کی۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ فیصل جاوید کے خلاف 16 ایف آئی آرز درج ہیں۔ فیصل جاوید کے خلاف ایف آئی اے کا بھی کوئی کیس نہیں۔اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فیصل جاوید کے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہے۔
جس پر جسٹس صاحبزداہ اسداللّٰہ نے کہا کہ ہم آپ کو وقت دیتے ہیں، متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوجائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں