عوام کا مودی کو کرارا جواب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستانی عوام نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دے دیا۔
پاکستانیوں نے کہا کہ نریندر مودی خالی برتن کی طرح شور مچا رہے ہیں، وہ اپنی عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی میڈیا بھارتی وزیراعظم پر ہنس رہا ہے، نریندر مودی کا بخار اب بھی نہیں اترا تو وہ اپنا شوق پورا کرلیں، پہلے بھی جواب دیا اور پھر دیں گے۔دوسری جانب پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نفرت انگیز بیان کو علاقائی امن و استحکام کےلیے خطرہ قرار دیدیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے نریندر مودی کی دھمکی پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ جوہری ریاست کےسربراہ کے نفرت انگیز بیانات قابل افسوس اور خطرناک رجحان ہیں، بھارت کو انتہا پسندی کی فکر ہے تو اندرون ملک ہندوتوا اور اقلیت دشمنی پر توجہ دے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں