پاکستان کے کسی بھی شہر سے ذوالحج 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالحج ذوالحجہ 29 مئی کو ہوگئی جبکہ ملک بھر میں عید الاضحی 7 جون بروز ہفتے کو ہوگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس عید الاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے اسلام آباد میں منعقد ہوا، زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس صوبائی دارلحکومتوں میں ہوئے۔
اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی، محکمہ اسپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کے لیے موجود تھے جبکہ زونل ہلال کمیٹی کے ارکان بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چاند کی رویت سے متعلق اعلان کیا۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آج ملک کے اکثر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا، ملک کے کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، اتفاق رائے سے طے کیا گیا کہ یکم ذوالحج 29مئی کو ہوگی جبکہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون ہفتے کو ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں