عمران خان کی رہائی؟ چیئرمین پی ٹی آئی کا کارکنوں کو مشورہ

عمران خان کی رہائی؟ چیئرمین پی ٹی آئی کا کارکنوں کو مشورہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی رہائی کے لیے کارکنوں کو جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کارکنان قیادت پر اعتماد کریں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں سے بانی پی ٹی آئی خود بھی واقف ہیں اورہم جو کچھ کررہے ہیں ان کے مشورے سے ہی کررہے ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کارکن قیادت پر اعتماد رکھیں، امید ہےعید سے پہلے بانی پی ٹی آئی کا کیس لگ جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close