یاسمین راشد کو مہلت مل گئی

یاسمین راشد کو مہلت مل گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد کی 9 مئی کے 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کےلیے وقت دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔دورانِ سماعت پراسیکیوشن نے دونوں مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کےلیے مہلت مانگی، عدالت نے سرکاری وکیل کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کےلیے وقت دے دیا۔پراسیکیوشن نے کہا کہ آئندہ سماعت پر مقدمات کا ریکارڈ پیش کر دیا جائے گا۔

عدالت نے سوال کیا کہ ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی کب تک مؤخر کی جائے؟ آئندہ سماعت پر یاسمین راشد کے وکیل ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close