بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا حملہ ،مزید 2 بچے شہید

 

خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والے مزید 2 طلبہ زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئے۔

یکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے طالبعلم 13 سالہ حیدر اور 12 سالہ ملائیکہ منگل کو خضدار میں اسکول بس پر فتنۃ الہندوستان کے حملے میں شدید ہو ئے تھے، تاہم زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبعلم حیدر اور ملائیکہ کی شہادت کے بعد واقعے میں شہید طلبہ و طالبات کی تعداد 6 ہوگئی ہے، شہدا میں 5 طالبات اور ایک طالبعلم شامل ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو خضدار میں اسکول بس پر حملے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید جبکہ 39 زخمی ہوگئے تھے، جبکہ گزشتہ روز آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم بھی زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close