کشتی حادثے، ملزم گرفتار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 2023 میں پیش آنے والے یونان کشتی حادثےکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق 2023 میں پیش آنے والے یونان کشتی حادثےکے مرکزی ملزم محمد سعید عرف سعید سنیارا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔کشتی حادثےکے بعد تحقیقات میں جیو نیوز سعید سنیارا کا نام سامنےلایا تھا جس کے بعد سعید سنیارا کو وزرات داخلہ کی ریڈ لسٹ میں شامل کیاگیاتھا۔واضح رہے کہ لیبیاسےاٹلی جانے والی کشتی کو جون 2023 میں حادثہ پیش آیا تھا جس میں 500کے قریب افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے 300کےقریب پاکستانی تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں