اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانےکا اعلان کردیا، پہلی عید اسپیشل ٹرین 2 جون کو دوپہر ایک بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوگی۔

ریلوے ترجمان کے مطابق دوسری عید اسپیشل ٹرین، 3 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی۔تیسری لاہور سے کراچی کے لیے 3 جون، چوتھی ٹرین کراچی سے راولپنڈی کے لیے 3 جون کی ہی رات روانہ ہوگی۔پانچویں عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے 4 جون کو رات 8 بجے روانہ ہوگی۔ترجمان کے مطابق عید پر اسپیشل ٹرینوں کا مقصد مسافروں کو بروقت اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close