جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما، داعی قرآن حافظ لطف اللہ بھٹو 73 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔
حافظ لطف اللہ بھٹو گذشتہ تین روز بخار میں مبتلاتھے۔ حافظ لطف اللہ بھٹو کو کل صبح 8 بجے نواحی گاؤں منصورہ کے آبائی قبرستان میں سپردِخاک کردیا جائےگا۔
مرحوم کے سوگواروں میں 7 بیٹے ، 4 بیٹیوں اور ایک بیوہ شامل ہے ۔
ضلع امیر جماعت اسلامی فقیر محمد لاکھو ، ایاز اصلاحی ، احسن بھٹو نے مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے، دوسری طرف جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بھی مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں