شیر افضل مروت بَری ہو گئے

شیر افضل مروت بَری ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو سینیٹر افنان اللّٰہ پر تشدد سے متعلق کیس سے بری کردیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں شیرافضل مروت کے خلاف سینیٹر افنان اللّٰہ پرتشدد کا کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق مدعی مقدمے میں پیش نہیں ہوئے، جس سے ان کی کیس میں عدم دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دوران تفشیش شیر افضل مروت سے کوئی مجرمانہ مواد برآمد نہیں ہوا۔

عدالت نے کہا کہ ٹرائل چلایا بھی جائے تو شیر افضل مروت کو سزا کا کوئی امکان موجود نہیں۔عدالت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ شیر افضل مروت کی بریت کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔بتاتے چلیں شیر افضل مروت کے خلاف درخواست تھانہ آبپارہ میں درج کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close