ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ

 

ملک میں پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر کے بعد بھی فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہے، ملک بھر کی آج بھی 150 پروازیں منسوخ کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ملک میں درجنوں پروازیں غیر یقینی صورت حال کا شکار ہو گئی ہیں، اتوار کو کراچی ایئرپورٹ کی 45، لاہور کی 38، اسلام اباد کی 40 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

ملتان کی 10، پشاور کی 11 اور سیالکوٹ کی 6 پروازیں آپریشنل وجوہ کی بنا پر منسوخ کی گئیں، منسوخ کی گئی پروازوں میں 138 بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں۔دوسری طرف ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس سے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے، کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے اندرون و بیرون ملک فلائٹ آپریشن جاری ہے، خلیجی ممالک کے لیے قومی ایئر لائن کی پروازیں آج شیڈول کی گئی ہیں۔

اسلام آباد سے دبئی، کوئٹہ کے لیے پروازوں کی روانگی کچھ دیر میں ہوگی، آج کراچی سے قومی ایئر لائن کی پرواز مدینہ کے لیے روانہ ہوئی، کراچی سے اسلام آباد کے لیے دو پروازیں مقررہ وقت پر روانہ ہوئیں، تاہم کراچی سے نجی ایئر لائنز کی متعدد پروازیں منسوخ بھی ہوئیں۔

دمام مدینہ جدہ سے بھی فلائٹس کراچی پہنچ گئی ہیں، لاہور سے مدینہ، دبئی اور کراچی کے لیے 5 پروازیں روانہ ہوئیں، لاہور سے باکو اور مشہد کے لیے بھی پروازیں روانہ ہوں گی، جب کہ کراچی سے بعض فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close