دستی بم حملہ،بڑا نقصان ہو گیا

 

بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ گوادر میں ایک گھر پر دستی بم حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے بتایا کہ دہشت گردوں نے گوادر میں بلال مسجد کے قریب ایک گھر پر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے تین افراد زخمی ہوگئے۔

حکومتی ترجمان نے کہا کہ پولیس نے فرار ہونے والے حملہ آوروں کو پکڑ لیا اور ان میں سے ایک مقابلے میں ہلاک ہوگیا، جب کہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔حکومتی ترجمان نے کہا کہ پولیس اہلکار محمد خماری فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے، ہلاک حملہ آور کی شناخت شاہجہان، زخمی کی شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close