پنجاب کے شہر چنیوٹ میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ اڈا باہیوال کے قریب پیش آیا، حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 3 زخمی ہیں۔
20 مارچ 2025 کو چنیوٹ میں بس اور مسافر ویگن میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے تھے، مسافر وین سرگودھا سے فیصل آباد جا رہی تھی۔ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ مسافر وین سرگودھا سے فیصل آباد جا رہی تھی، مرنے والے تمام افراد وین میں سوار تھے تاہم زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں متنقل کر کے میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چنیوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی مسافروں کو علاج کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں