جنگ بندی پر عملدرآمد کتنے بجے ہوا؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کر لیا، دونوں ملکوں کے درمیان شام ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر ہو گیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر کے لیے تیار ہیں اگر بھارت کوئی جارحیت کرے گا تو ہم جواب دیں گے، جن ممالک نے سیز فائر میں حصہ ڈالا ان کا مشکور ہوں۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تمام صورتِ حال میں امریکی وزیرِ خارجہ نے بھی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ 48 گھنٹوں سے میں اور نائب امریکی صدر پاکستان اور بھارتی اعلیٰ حکام سے رابطے میں تھے۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ کیے بغیر خطے میں امن کے لیے کوششیں کی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر رضامند ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں