پاک فوج نے ایل او سی پر متعدد بھارتی پوسٹیں تباہ کر دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے دشمن کی مزید پوسٹوں کو تباہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق دشمن کی پانڈو سیکٹر میں چھاؤ گلی پوسٹ، لیپہ سیکٹر میں لعل جان پوسٹ، دشمن کی سلام آباد پوسٹ اور سوکا جبرا پوسٹ تباہ کردی گئی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کا اڑی سپلائی ڈپو بھی تباہ کردیا گیا ہے، اڑی سپلائی ڈپوکی تباہی افواج پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر پاک فوج کے توپ خانے نے متعدد بھارتی پوسٹوں کے پرخچے اڑادیے، پاک فوج نے قلعہ ڈھیر اورگرین پلیٹو پوسٹ کو تباہ کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نےجنگل ون پوسٹ بالمقابل پیر کانٹھی سیکٹر کو تباہ کردیا ہے جبکہ پاک فوج نےنیو کمپلیکس بالمقابل دھودی سیکٹر کو تباہ کردیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں