سکھ برادری نے بڑا اعلان کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی: پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امورسردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان اور سکھ کا رشتہ ناخن اور گوشت جیسا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امورسردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سکھ برادری کو عزت و احترام دیا ہے، میں سمجھتا ہوں پاکستان اور سکھ کا رشتہ ناخن اور گوشت جیسا ہے۔ رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان نے7 ہزار سکھ یاتریوں کو ویزا جاری کیا جس میں سے 800 پاکستان آئے اور اس پر پروپیگنڈا کیا گیا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک نہیں لیکن وہ یہاں سے محبتیں سمیٹ کر جارہے ہیں ۔
دوسری جانب دفاعی تجزیہ کار اور سابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل(ر)محمد سعید نے کہا کہ بھارت نے اتنے ڈرون اپنی فرسٹریشن دور کرنے اور ہماری صلاحتیں جانچنے کیلئے بھیجے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر دنیش کمار کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی بڑھی تو پاکستان کی ایککروڑ اقلیت بھارت کے خلاف فرنٹ لائن پر ہوگی اور پاکستان بھارت کی اقلیتوں میں صرف یہ فرق ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جو کارروائی ہوتی ہے اس میں ریاست کا ہاتھ ہے جب کہ پاکستان کی ریاست ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں