مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں جھوٹ، سکیورٹی زرائع۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی جھوٹی خبریں پھیلانے لگا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملےکی خبریں فیک اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ذرائع کے مطابق فیک خبروں کوپھیلانےکا مقصد ناکام، جھوٹا تاثرپیدا کرنا ہےکہ پاکستان بھی بھارت پرحملہ کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق جھوٹی خبروں کوپھیلا کربھارت پاکستان پر اپنی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی ان جھوٹی، من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی جھوٹی خبرکا مقصد کشمیریوں میں پھوٹ ڈلوانا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے اس سے قبل امرتسر پر حملے کی جھوٹی خبر پھیلائی جس کا مقصد سکھ برادری کو پاکستان کے خلاف کرنا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھارتی میڈیا مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی جھوٹی خبر چلا رہا ہے، بھارتی میڈیا کا ایف 16 گرانے کا دعویٰ بھی جھوٹ پر مبنی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں کوئی حملہ نہیں کیا، نہ کوئی طیارہ گرا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں