پاک بھارت کشیدگی، اسلام آباد کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارت کی مسلسل جارحیت اور ڈرون گرنے کے واقعات کے باعث اسلام آباد کی سیکیورٹی بڑھادی گئی۔
اسلام آباد پولیس کے کنٹرول روم سے اسلام آباد کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر عرفان میمن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سائرن بجنے کی جھوٹی خبریں پھیلا کر ہیجانی کیفیت پیدا کی جا رہی ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انتظامیہ خود اعلان کرے گی۔ڈپٹی کمشنرع رفان میمن نے دوٹوک کہا کہ امن میں خلل ڈالنے والے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں