برادر اسلامی ملک کا پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان

برادر اسلامی ملک کا پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آذربائیجان نے پاکستان کی مکمل اور بھر پور حمایت کا اعلان کردیا۔

برادر اسلامی ملک آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے اپنی حکومت کی جانب سے پاکستانی حکومت کو خصوصی پیغام پہنچایا ہے جس میں پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔آذربائیجان کے سفیر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا کہ آذربائیجان کی حکومت نے پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ آذربائیجان کی حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کاروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آذربائیجان کی حکومت پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے، ہماری بھرپور حمایت پاکستان کے ساتھ ہے۔آذربائیجان کی جانب سے متاثرین کی اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا گیا، ساتھ ہی زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آذربائیجان کی حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کاروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔آذربائیجان کی جانب سے پاک بھارت تنازعہ کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close